ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہتک عزتی کیس:ارون جیٹلی اوراروندکجریوال میں مصالحت،ہائی کورٹ میں کیس بند

ہتک عزتی کیس:ارون جیٹلی اوراروندکجریوال میں مصالحت،ہائی کورٹ میں کیس بند

Wed, 04 Apr 2018 00:25:31    S.O. News Service

نئی دہلی3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی )کے کنوینر اروند کیجریوال کے معافی مانگ لینے کے بعدوزیرخزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے دائر 10کروڑ روپے کے ہتک عزتی کا کیس آج بند کرنے کا حکم دیا۔جسٹس منموہن نے یہ فیصلہ وزیر خزانہ مسٹر جیٹلی کی طرف سے دہلی کے وزیراعلیٰ کی معافی قبول کرلیے جانے کے بعدکیاہے۔مسٹرکیجریوال،پارٹی لیڈر سنجے سنگھ اور آشوتوش نے ایک مشترکہ خط لکھ کر وزیر خزانہ سے کل معافی مانگ لی تھی،جس کومسٹر جیٹلی نے قبول کرلیاتھا۔


Share: